نیٹ فلکس کے اسٹار جوس ڈی لا ٹورے 37 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

نیٹ فلکس کے اسٹار جوس ڈی لا ٹورے 37 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مشہور اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز "ٹوائے بوائے" کے اسٹار جوس ڈی لا ٹورے 37 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکار کی موت کی وجوہات ابھی تک عوام کے سامنے نہیں آئیں، لیکن جون میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہیں، تاہم بیماری کی نوعیت اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

علاج کے دوران، جوس ڈی لا ٹورے نے اپنی سوشل لائف سے دوری اختیار کی تاکہ وہ اپنی صحت پر پوری توجہ دے سکیں۔ ان کی اچانک موت نے ان کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان کی آخری رسومات 6 دسمبر کو ان کے آبائی شہر مونٹیلا میں ادا کی گئیں۔

ان کی وفات پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا، اور انہیں یقین نہیں آ رہا کہ جوس اتنی جلدی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ جوس ڈی لا ٹورے کی وفات کا خبر نے ان کے چاہنے والوں کو انتہائی غمگین کر دیا ہے، اور یہ ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا ایک بڑا نقصان ہے۔