گھریلو تشدد میں ملوث ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار

گھریلو تشدد میں ملوث ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار

لاہور میں گھریلو تشدد میں ملوث ایک ملزم کو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 سیف سٹی اتھارٹی کے حکام کے مطابق، ایک خاتون نے 15 پر کال کرکے شکایت درج کروائی کہ اس کا شوہر نہ صرف اس پر بلکہ بچوں پر بھی بدترین تشدد کرتا ہے اور گھر کا سامان بھی توڑ ڈالتا ہے۔ خاتون نے پولیس سے مدد کی درخواست کی اور بتایا کہ شوہر کی روزانہ کی مار پیٹ سے تنگ آکر وہ پولیس سے مدد طلب کر رہی ہے۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر اس درخواست پر کارروائی کی اور پولیس اہلکاروں کو موقع پر روانہ کر دیا۔ پولیس نے فوری طور پر خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے گرفتار کر لیا۔

 اس کارروائی سے خواتین کے لیے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، جس کے ذریعے خواتین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر کال کرکے مدد حاصل کر سکتی ہیں۔اس اقدام کا مقصد گھریلو تشدد، ہراسانی اور دیگر ظلم و ستم کا شکار خواتین کو فوری اور موثر تحفظ فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ پولیس کی مدد سے اپنی شکایات کا ازالہ کرا سکیں اور ایک محفوظ ماحول میں زندگی گزار سکیں​