سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بچے سے نازیبا حرکات میں ملوث ملزم گرفتار

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بچے سے نازیبا حرکات میں ملوث ملزم گرفتار

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بچے سے نازیبا حرکات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع بچے کے والد نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے دی تھی۔سیف سٹی افسر نے ویڈیو کال کے ذریعے متاثرہ بچے سے رابطہ کیا اور اسے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں، ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی ٹریسنگ شروع کی۔ کیمروں کے ذریعے ملزم، اس کی موٹر سائیکل اور تمام نقل و حرکت کے روٹس ٹریس کیے گئے۔تھانہ سول لائن پولیس نے سیف سٹی کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔سیف سٹی کے ترجمان کے مطابق، ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم پہلے بھی ایسے اقدامات میں ملوث رہا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری طور پر 15 پر کال کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ شہری پبلک سیفٹی ایپ کے کنیکٹ ٹو سیف سٹی فیچر کے ذریعے بھی براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔