وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے استنبول کا تین روزہ دورہ کیا ہے جہاں وہ Stratcom Summit 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ فورم 13 اور 14 دسمبر 2024 کو "آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور اس کی چیلنجز" کے موضوع پر منعقد ہو رہا ہے، جس میں عالمی سطح پر میڈیا اور حکومتی حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی.عطاءاللہ تارڑ اس دوران ترکیہ کے ہیڈ آف کمیونیکیشنز پروفیسر فرحتین التون سے ملاقات کریں گے اور TRT ورلڈ ہیڈ کوارٹرز اور البیرک میڈیا گروپ کا دورہ بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ ڈی جی انٹرنیشنل براڈکاسٹ اور البیرک میڈیا گروپ کے سی ای او سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھایا جا سکے