پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد، سندر اور مانگا منڈی کے علاقوں میںتین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق غازی آباد میں پنج پیر دربار کے قریب سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ 45 سالہ سخاوت نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ۔ سندر کے علاقے میںٹریفک حادثے میں 50 سالہ محمد سیفل جاں بحق ہوگیا،متوفی مظفرگڑھ کا رہائشی تھا۔مانگا منڈی میں 35 سالہ نامعلوم شخص سڑک کنارے مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔