پولیس نے خان بابا کے گھر چھاپہ مارا تو بارودی مواد سے بھری جیکٹ برآمد ہوگئی
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس نے غازی آباد کے ایک گھر سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی ہے جس میں بارودی مواد موجود تھا۔زرائع کے مطابق انوسٹیگیشن پولیس نے غازی آباد کے علاقے میں ملزم خان بابا کے گھر پر چھاپہ مارا تو دوران تلاشی گھر سے بارودی خودکش جیکٹ برآمد ہوئی جسے سی ٹی ڈی کی ٹیم نیموقع پر تحویل میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ جیکٹ لین دین کے ایک مقدمے میں مطلوب ملزم انصر عرف خان بابا کے گھر سے برآمد کی گئی ہے اس سے قبل 19 اکتوبر کو پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا تو ملزم نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز پولیس نے اسلحے کی برآمدگی کے لیے دوبارہ چھاپہ مارا تھا اور اسی دوران خودکش جیکٹ برآمد ہوئی۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شہری علاقے میں خودکش جیکٹ کی موجودگی کا سنگین اشارہ ہے جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے