معمولی توتکار کے رنج پرفائرنگ ، ایک شخص قتل

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں معمولی توتکار کے رنج پرفائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ،خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوئے۔ نواحی گائوں 101/9-Lگادھیاں والا میں چند روز قبل جعفر اور توصیف وغیرہ کے درمیان معمولی بات پر توتکا ر ہونے کا توصیف اور ساغر ظہور کو رنج تھا۔ گزشتہ شام توصیف اورساغرظہور نے اس وقت حملہ کردیا جب جعفر اپنے قریبی عزیز کے گھر بیٹھا تھا۔گولیاں لگنے سے جعفر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ شاہدہ بی بی اور نواز زخمی ہوئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے نوٹس لیکر تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس کوملزموں کی فوری گرفتاری کاحکم دیا ، جس پر پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے مقتول جعفر کے بیٹے فخر خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔