دفتر خارجہ کے ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ شام سے 300 سے زائد پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ان میں زیارت کے لیے جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے لبنان حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے فوری طور پر پاکستانیوں کو ویزا فراہم کیا۔ پاکستان کا سفارت خانہ شام میں اپنے شہریوں کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔ترجمان نے دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی مذمت کی اور عالمی برادری سے اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شام کی سلامتی اور خودمختاری کی حمایت کی اور کہا کہ شام کے مسائل بیرونی مداخلت سے حل نہیں ہوں گے، بلکہ شامی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔
دفتر خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کو بھی مذمت کی اور فلسطین میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان کی کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی دہرایا۔خلیل الرحمٰن حقانی کی وفات پر وزیر خارجہ اور نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے اپنے دکھ کا اظہار کیا۔پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ساتویں اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، جس میں دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور فرانس کے درمیان بھی یو این سیکیورٹی امور پر اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں دونوں ممالک نے عالمی چیلنجز کے مقابلے کے لیے تعاون پر بات کی۔