مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول کا دورہ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس تعلیم کا جائزہ

مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول کا دورہ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس تعلیم کا جائزہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چین کے دورے کے دوران شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول اور چائینیز اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا، جہاں انہیں چین کے ایجوکیشن سسٹم پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔

شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول میں بچوں کو جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی تعلیم دی جاتی ہے، اور 12 سے 15 سال کے بچوں کو جدید AI ٹیکنیک سے آگاہ کیا جاتا ہے۔مریم نواز نے اسکول کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا اور کلاس رومز کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلبہ کی AI تخلیقات کا معائنہ کیا اور تعلیمی طریقہ کار پر سوالات کیے۔ اس موقع پر، مریم نواز نے چین کے تعلیمی نظام کے بارے میں گہرائی سے دریافت کیا اور شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول کے بجٹ، نصاب، اور تدریسی طریقوں پر معلومات حاصل کیں۔اسکول میں شنگھائی اور قریبی علاقوں کے بچے زیر تعلیم ہیں اور انہیں مفت AI تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اسکول کے تعلیمی معیار اور اس کے ٹیچرز کے بارے میں بھی سوالات کیے، خاص طور پر AI کے ماہر اساتذہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔