امریکا: فحش پیغامات میں ملوث 100 انٹیلی جنس افسران برطرف

امریکا: فحش پیغامات میں ملوث 100 انٹیلی جنس افسران برطرف

امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) میں فحش پیغامات بھیجنے کے الزام میں 100 سے زائد افسران کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

 ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کے پیشہ ورانہ چیٹ رومز کو فحش پیغامات کے تبادلے کے لیے استعمال کیا، جو کہ شدید طور پر غیر اخلاقی اور ناقابلِ برداشت عمل تھا۔امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر، تلسی گیبارڈ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ افسران سیکیورٹی سسٹمز کا غلط استعمال کر کے اعتماد کی کھلی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ ان کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور ان کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ان افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ یہ افسران ایک چھوٹے سے گروپ کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کے افعال پورے ادارے کی ساکھ کو متاثر نہیں کرتے۔ اس کے باوجود، حکام نے سرکاری سسٹم کے غلط استعمال کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس معاملے میں مزید کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔