سولر پینل سکیم وزیراعلیٰ کا اہم پروگرام ہے: عظمیٰ بخاری

سولر پینل سکیم وزیراعلیٰ کا اہم پروگرام ہے: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سولر پینل سکیم وزیراعلیٰ مریم نواز کا فلیگ شپ پروگرام ہے اور اس سے صوبے میں توانائی کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے حالیہ دورے میں سموگ کے مسئلے کے حل کے لیے چائنہ کے ساتھ تعاون کی بات چیت بھی کی گئی ہے، کیونکہ سموگ کا مسئلہ لاہور، پشاور، کراچی اور پورے پاکستان میں بڑھتا جا رہا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کوڑے سے بجلی بنانے کی ممکنہ منصوبہ بندی پر بھی غور کیا جا رہا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس بارے میں مفصل جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ سولر پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے دنیا کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں انڈسٹری کے حوالے سے کئی بڑے اقدامات ہونے جا رہے ہیں، جن میں بینک آف پنجاب کے ساتھ تین ایم او یوز پر دستخط شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، پنجاب میں ہونے والی انویسٹمنٹ کانفرنس میں دنیا کی بڑی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے، جس سے صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔یہ اقدامات پنجاب کی معاشی ترقی اور توانائی کے شعبے میں اہم تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔