پاکستان کی اساس پر بار بار حملے ہو رہے ہیں: انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے کی تقریب سے خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کوئی سازش پاکستان کو تباہی کی طرف نہیں لے جا سکتی۔لاہور میں انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم چیلنج 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ خوش حال پاکستان کا ہر اول دستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شام، عراق، لیبیا اور مصر کا سب سے پہلے سوشل فیبرک تباہ کیا گیا، ان کے معاشروں میں بدتمیزی کو فروغ دیا گیا، آج ان ممالک اور ان کے نوجوانوں کا مستقبل نظر نہیں آ رہا۔ وہی کام پاکستان میں کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان کی اساس پر بار بار حملے ہو رہے ہیں، کوئی سازش پاکستان کو تباہی کی طرف نہیں لے جا سکتی۔