اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔اس موقع پر صوبہ میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر کو صوبائی حقوق سے متعلق اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ کے حقوق کے لیئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں صوبے کی سیاسی جماعتوں نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد انتہائی بہترین قدم ہے