پشاور(آئی این پی )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں صوبہ میں غریب طبقات کی انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی،گورنر خیبر پختونخوا کو چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت صوبہ میں جاری مختلف پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد و کفالت کے طریقہ کار میں مزید شفافیت لانے سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی زیر غور رہیں۔ملاقات میں پشاور میں بی آئی ایس پی کے دفتر کے لیئے اراضی کے حصول کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔