سینیٹراعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر کیلئے خط سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع

 اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر کے لئے خط سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا گیا۔ اعجاز چودھری نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے جمع کرائے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اعجاز چودھری سینیٹ کے ممبر ہیں جن کو ڈیڑھ سال سے کسی اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا۔