3سال میں 99ہزار سے زائد امیدواروں نے سی ایس ایس کا امتحان دیا ‘1109کامیاب ہوسکے
اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کابینہ کمیٹی کو بتایاگیا کہ گذشتہ 3سالوں میں 99ہزار سے زائد امیدواروں نے سی ایس ایس کا امتحان دیا جس میں صرف11سو نو افراد کامیاب ہوسکے اور 652افراد سول سروس جائن کر سکے،کمیٹی نے اگلے اجلاس میں رکن کمیٹی سینیٹڑ اعجاز چوہدری کو پروڈکشن آرڈر پر لانے کی ہدایت کی ہے۔ سوموار کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کا اجلاس بینہ سیکرٹریٹ کا چیئرمین رانا محمود الحسن کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ کبینیٹ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ سینیٹراعجاز چوہدری کمیٹی کے ممبرہیں اورچیئرمین سینیٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ان کو آج تک نہیں لایا گیاہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں