اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لئے چین کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،1+10 ڈائیلاگ میںاظہار خیال
بیجنگ(یواین پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین میں منعقدہ 1 + 10 ڈائیلاگ میں شریک بڑی بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لئے چین کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ بین الاقوامی سیاست اور معیشت کا مطالعہ کرنے والے متعدد ملکی ماہرین اور سکالرز نے کہا کہ 1+10 ڈائیلاگ کا انعقاد بروقت ہوا ہے۔ یونی ورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکنامکس کے ڈین سانگ بائی چھوان نے کہا کہ کچھ ممالک نے بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کو نظر انداز کر کے یکطرفہ طور پر محصولات اور تجارت اور سرمایہ کاری میں تحفظ پسندی کو نافذ کیا ہے، اور آزاد تجارت کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ اس تناظر میں چین کو بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے ساتھ موثر تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے اور بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے اہم ذمہ دار افراد کے ساتھ بات چیت، درحقیقت چین کی آواز کو دنیا تک پہنچانا اور دنیا کو چین کی معاشی صورتحال سے روشناس کرانا ہے۔