ڈھاکا (آئی این پی )بنگلادیش کی عبوری حکومت نے بھارت کیساتھ انٹرنیٹ بینڈوتھ ٹرانزٹ معاہدہ منسوخ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی انٹرنیٹ ریگولیٹر نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کو بینڈوتھ کی فراہمی کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر کام کرنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلادیشی وزارت ٹیلی کام کا کہنا ہے اقتصادی طورپر اس معاہدے سے کوئی فائدہ نہ ہونے کے سبب اسے منسوخ کیاگیا۔