بشارالاسد کو انتہائی محفوظ طریقے سے روس منتقل کیاگیا: نائب وزیرخارجہ

ماسکو(آئی این پی ) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو نے کہاہے کہ شام کے معزول صدربشارالاسد کو انتہائی محفوظ طریقے سے روس منتقل کیاگیا ہے۔شام کے دارالحکومت دمشق پر اپوزیشن فورسز کے قبضے سے قبل ہی سابق صدر بشار الاسد اپنے خاندان کے ساتھ روس فرار ہوگئے تھے۔ روس نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی ہے۔اس حوالے سے نائب روسی وزیرخارجہ  نے کہا کہ روس غیرمعمولی صورتحال میں ضرورت کے مطابق کام کرتا ہے، شام کے صد ربشارالاسد کو انتہائی محفوظ طریقے سے روس منتقل کیا گیا۔بشارالاسدکو جرائم کی عالمی عدالت کے حوالے کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ روس عالمی فوجداری عدالت قائم کرنے والے کنونشن کا حصہ نہیں۔