بشار الاسد کی قیادت میں شام کی حکومت روس کو ایک خطیر رقم بھیجتی رہی: رپورٹ
لندن(آئی این پی ) شام کے سابق صدر بشار الاسد کے مرکزی بینک نے 2 سالوں میں ماسکو میں تقریبا 250 ملین ڈالر کی نقدی رقم بھیجی ۔اس طرح اسد نے روس کو فوجی مدد کے لیے شام کو مقروض کیا اور ان کا خاندان خفیہ طور پر روس میں جائیدادیں بنانے میں مصروف رہا۔یہ انکشاف برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق بشا الاسد غیر ملکی کرنسی کی شدید قلت کے باوجود روس کے شہر ماسکو کے ونوکوو ائیرپورٹ پر تقریبا دو ٹن نقدی( 100 ڈالرز کے بل اور 500 یوروز )کے نوٹوں میں بھیجی۔ یہ رقم 2018 اور 2019 کے درمیان روسی بینکوں میں جمع کی گئی تھی جو بین الاقوامی پابندیوں کے تحت تھے