دمشق (آئی این پی )شام کے سابق صدر بشارالاسد کو زہر دے دیا گیا، تاہم اب ان کی حالت قدرے بہتر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے ے مطابق معروف تنظیم دی سریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک ذاتی ذریعے کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ بشار الاسد کو ماسکو کے مضافات میں واقع ایک اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔شام کی نئی حکومت نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بشار الاسد کو ملک واپس بھیجے، مگر روس نے ابھی تک یہ مطالبہ مسترد کیا ہے۔