جہانیاں( آن لائن)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے مایہ ناز سپوت لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا81واں یوم پیدائش 25اکتوبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔لانس نائیک محمد محفوظ شہید25اکتوبر 1944ء کو ضلع راولپنڈی کے گائوں پنڈ ملکاں(محفوظ آباد) میں پیدا ہوئے۔انہوں نے25اکتوبر 1962ء کو پاک فوج میں شمولیت حاصل کی۔لانس نائیک محفوظ نے پاک بھارت جنگ کے دوران دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا اس بہادری کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔