پی ٹی آئی کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے‘ تحریک انتشار گولی چلنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟
اپنے اوپر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیں، الزامات لگا کر ان سے منہ مت پھیریں، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں:وزیراطلاعات
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں،، تحریک انصاف کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔ تحریک انتشار گولی چلنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے،گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا غلیلوں، بنٹوں، پتھروں، سٹن گنز اور آتشیں اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے 26 نومبر کو وفاق پر چڑھائی کی، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا، اس نقصان کا مداوا کون کرے گا؟ شہید جوانوں کا خون کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں، تحریک انصاف کے پاس گولی چلنے کا کوئی ایک ثبوت ہے تو سامنے لائے، پرتشدد سیاست اور پرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا اپنے اوپر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیں، الزامات لگا کر ان سے منہ مت پھیریں، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں