ریٹائرمنٹ کیلئے عمر 55 سال کرنے کی تجویز زیر غور نہیں:وزیرخزانہ

 اب ہم تب قرض لیں گے جب ضرورت ہوگی، کمرشل بینکوں سے بھی اپنی شرائط پرلیں گے
 بیرونی فنانسنگ کا گیپ پورا کرلیا گیا‘صنعتی اشاریوں میں بھی بہتری آنا شروع ہوگئی:محمد اورنگزیب
اسلام آباد(آئی این پی)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب  نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 55 سال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزیرخزانہ نے مہنگے بیرونی کمرشل قرضے لینے کا تاثر بھی رد کردیا کہا اب ہم تب قرض لیں گے جب ضرورت ہوگی، کمرشل بینکوں سیکوئی بھی قرض ہم اپنی شرائط پرلیں گے۔محمد اورنگزیب نے کہا  بیرونی فنانسنگ کا گیپ پورا کرلیا گیا ہے، آئندہ جو بھی قرض لیں گے کمیٹی کو ہر چیز صاف شفاف بتائیں گے، وزیر خزانہ نے انٹرنیشل کیپٹل مارکیٹ سے جلد رجوع کرنے کا بھی عندیہ دے دیا، کہا رواں مالی سال پانڈا بانڈ کے اجرا کا پلان ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں صنعتی اشاریوں میں بھی بہتری آنا شروع ہوگئی ہے