حکومت کا ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے پر غور

ریٹائرمنٹ کی عمر میں 5 سال کمی کی صورت میں پنشن کی ادائیگی میں کمی لائی جاسکے گی
    اسلام آباد(یواین پی )حکومت کا ریٹائرمنٹ کی اوسط عمر 5سال سے کم کر55سال کرنے پر غور،ریٹائرمنٹ کی عمر میں 5 سال کمی کی صورت میں پنشن کی ادائیگی میں کمی لائی جاسکے گی، وفاقی پنشن بل ایک کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ا س فیصلے کا نفاذ اگر تمام اداروں میں یکساں طور پر نافذ کیا جاتا ہے تو پنشن اخراجات سالانہ 50 ارب روپے تک کمی لائی جا سکے     اسلام آباد(یواین پی )حکومت کا ریٹائرمنٹ کی اوسط عمر 5سال سے کم کر55سال کرنے پر غور،ریٹائرمنٹ کی عمر میں 5 سال کمی کی صورت میں پنشن کی ادائیگی میں کمی لائی جاسکے گی، وفاقی پنشن بل ایک کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ا س فیصلے کا نفاذ اگر تمام اداروں میں یکساں طور پر نافذ کیا جاتا ہے تو پنشن اخراجات سالانہ 50 ارب روپے تک کمی لائی جا سکے گی۔ریٹائرمنٹ کی عمر میں کمی عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی جانب سے دی گئی تجاویز میں سے ایک ہے