جاپان سے تعلق رکھنے والی معروف انفلوئنسر مینا چن نے اپنی 26 ویں سالگرہ سے چند روز قبل جنوبی کوریا میں اپنے ٹک ٹاک لائیو اسٹریمنگ کے دوران خودکشی کر لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مینا چن ایک مقبول انفلونسر تھیں جن کے ٹک ٹاک پر 3 لاکھ اور انسٹاگرام پر 1.5 لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔ وہ اپنے لائف اسٹائل، فیشن اور کاسمیٹکس سے متعلق ویڈیوز شیئر کرتی تھیں۔مینا چن کی موت کی تصدیق ان کے خاندان کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی گئی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت کا شکار تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مینا چن کی موت کے حوالے سے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔یہ واقعہ سوشل میڈیا کے اثرات اور ذہنی صحت سے متعلق اہم سوالات کو جنم دیتا ہے، اور اس کے اثرات سے بچاؤ کے لیے آگاہی کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔