لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نیشہر میں آوارہ کتوں کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت و فریقین سے 3 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔سیکرٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد شہریوں کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے پنجاب حکومت نے تلفی سے متعلق کوئی واضح پالیسی مرتب نہیں کی، شہری روزانہ کتوں کے حملوں کا نشانہ بنتے ہیں،متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، عدالت صوبے میں آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے واضح پالیسی تشکیل دینے کا حکم دے تاکہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔