لاہور(کرائم رپورٹر) شفیق آباد میں گلی میں کھیلتے ہوئے 6 سالہ بچے ایلون کو پالتو کتے نے کاٹ لیا جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ بچے کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔