یومِ آزادی پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی:سی سی پی او
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویڑنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہواجس میں پولیس افسران کی کارکردگی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیاسی سی پی او لاہور نے 14 اگست کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے سود خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سود خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور وہ اس مہم کی خود نگرانی کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سود خوروں کے خلاف کارروائیوں کو نتیجہ خیز بنایا جائے اور متاثرین کو فوری انصاف کے ساتھ مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔سی سی پی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سود خوروں کے خلاف بلاخوف و خطر پولیس کو اطلاع دیں، پولیس متاثرین کی شکایات پر فوری کارروائی کرے گی