لاہور(کرائم رپورٹر) معمر خاتون مبینہ سود خوروں کی دھمکیوں کی شکایت لے کر ویل چیئر پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں پہنچ گئی، جہاں ڈی آئی جی نے ایس ڈی پی او شاد باغ کو فوری طور پر خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔کھلی کچہری میں کاروباری لین دین میں مبینہ فراڈ اور دھمکیوں کی شکایات پر ایس ایچ اوز شمالی چھاؤنی، شاہدرہ ٹاؤن اور کاہنہ کو کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ شوہروں کی جانب سے تشدد کی شکایات پر ایس ایچ اوز گجر پورہ، ٹبی سٹی اور مناواں کو مقدمات درج کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ تھانوں میں شہریوں کی شکایات پر بروقت کارروائی نہ کرنے والے افسران کی جوابدہی ہوگی۔ شہری شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے بارے میں آگاہ کریں۔