پنجاب میں تعلیمی ادارے آج معمول کے مطابق کھلیں گے

 لاہور (آئی این پی ) پنجاب میں سکول،کالج اور یونی ورسٹیز آج پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے کہاہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدہ حالات کے باعث تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کااعلان کیاگیاتھا۔