اسلام آباد(بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 88 پیسے مہنگا کردیا گیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لٹر مقررکی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 397 روپے 76 پیسے فی لٹر مقررکی گئی ہے۔