میر رضا کیس، جائے وقوعہ سے خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا

  زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ جس جگہ سے لاش ملی اسے بہانے سے جلا دیا گیا : جبران ناصر 
کراچی(آئی این پی )کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس میں جائے وقوعہ سے ملنے والے پستول کا خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا۔میر رضا کیس میں ایک اہم فارنزک رپورٹ سامنے آگئی  جس میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا 30بور کا خول پستول نمبرLA-1197 کے 2  ٹیسٹ خولوں سے میچ نہیں ہوا۔وکیل جبران ناصر کے مطابق اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ جس جگہ سے میر رضا کی لاش ملی تھی اسے اس بہانے سے جلا دیا گیا کہ اس عمل سے گولی کا خول تلاش کرنے میں مدد ملے گی،  جب 6 اگست کو گولی کا خول ملا تو  4 مختلف تھانوں کے چار ایس ایچ اوز وہاں موجود تھے