باغ (یواین پی) آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع باغ کی نشست ایل اے 14 پر بڑا سیاسی اپ سیٹ سامنے آیا ہے جہاں مسلم کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اپنی آبائی نشست سے شکست کھا گئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں جموں و کشمیر دست و بازو پارٹی کے امیدوار سردار ساجد اقبال نے انہیں واضح برتری سے شکست دی