ہماری فوج نے جو کہا تھا وہ کردکھا یا: سردار عتیق

مظفرآباد (آئی این پی ) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ ہماری فوج نے جو کہا تھا وہ کردکھایا ہے۔ہمیں پاک فوج پرفخر ہے۔ پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پرپوری کشمیری قوم کوفخر ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں۔