دریائے ہنزہ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، 50 سے زائد مزدور بچ گئے: حکومت گلگت بلتستان

دریائے ہنزہ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، 50 سے زائد مزدور بچ گئے: حکومت گلگت بلتستان

حکومت گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا ہے، گلمت اور گوجال کے مقام پر سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد مزدور بال بال بچ گئے۔

سیلابی صورتحال اور نقصانات
فیض اللہ فراق نے بتایا کہ پہاڑی پھتر شاہراہ ریشم پر تواتر سے گرتے رہے، جس کی وجہ سے ہنزہ انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب بلتستان کے علاقے شگر میں بھی پہنچا، جہاں زرعی اراضی اور درخت سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ ہنزہ کے مقام پر شاہستہ ریشم بلاک ہونے کی وجہ سے مسافر پھنس گئے ہیں۔

بحالی اور امدادی اقدامات
ترجمان نے کہا کہ سڑک کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان بدترین سیلابی تباہیوں کا شکار ہے، اور واٹر چینلز، کھڑی فصلیں اور مکانات شدید نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔