لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر 27سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر 27 سالہ مدثر کو چھروں کے وار کرکیزخمی کر دیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے زخمی کوطبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق متاثرہ زخمی کے والد منظور کی مدعیت میں نامزد ملزم منا ٹیلر اور 5/6 نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگاایس پی کینٹ اویس شفیق نے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔