زیر زمین پارکنگ پلازہ بنے گا15روز میں ٹیپاکا آپریشن شروع
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور کے تاریخی علاقے نیلا گنبد میں بڑا اپ گریڈیشن منصوبہ عملی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے۔ سولہ کنال اراضی پر 62 دکانوں اور دو گھروں کی جزوی مسماری کے بعد یہاں جدید سہولیات سے آراستہ زیر زمین پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا۔ ٹیپا نے اس بڑے آپریشن کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔ ذرائع کے مطابق نیلا گنبد اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت 16 کنال اراضی پر موجود تمام تعمیرات مسمار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ٹیپا نے نیلا گنبد میں 62 دکانوں کو مکمل مسمار کرنے کا پلان فائنل کر لیا ، بڑی مشینری اور کرینز کے ذریعے مسماری آپریشن شروع کیا جائے گا،پرائیویٹ فرم کو ہائر کر لیا گیا ، مسماری پر ایک کروڑ 91 لاکھ 25 ہزار 887 روپے لاگت آئے گی۔تمام تعمیرات ہٹانے کے بعد یہاں گہری کھدائی کی جائے گی تاکہ زیر زمین پارکنگ پلازہ کیلئے راہ ہموار کی جا سکے۔پلان کے مطابق پارکنگ پلازہ تعمیر سے قبل دو گھروں کو جزوی مسمار کیا جائے گا۔ٹیپا کے مطابق نیلا گنبد اپ گریڈیشن منصوبہ نا صرف جدید پارکنگ سہولت فراہم کرے گا بلکہ شہر میں ٹریفک کے دبا ئو میں بھی کمی آئے گی۔مسماری کا عمل مرحلہ وار مکمل کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے، آئندہ پندرہ روز میں یہ آپریشن شروع ہو جائے گا۔پراجیکٹ کی تکمیل پر نیلا گنبد میں جدید سہولیات سے آراستہ زیر زمین پارکنگ پلازہ عوام کیلئیکھولا جائے گا جو لاہور کے مصروف ترین علاقے میں ٹریفک کے بہا ئو کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔