نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی تعمیر شروع

 بی ون، بی ٹو اور بی تھری فلورز پر کاروں اور موٹرسائیکلوں کے لیے پارکنگ کی جدید سہولت فراہم کی جائے گی
 منصوبے کے تحت تین فلورز پر مجموعی طور پر 374 کاروں اور 790 موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کی گنجائش ہوگی
لاہور (خصوصی رپورٹ)ٹیپا نے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ بی ون، بی ٹو اور بی تھری فلورز پر کاروں اور موٹرسائیکلوں کے لیے پارکنگ کی جدید سہولت فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت تین فلورز پر مجموعی طور پر 374 کاروں اور 790 موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کی گنجائش ہوگی۔زیر زمین پارکنگ مکمل ہونے کے بعد نیلا گنبد کے مقام پر نئی 52 دکانیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔ منصوبے کی لاگت ایک ارب 65 کروڑ روپے رکھی گئی ہے جبکہ تعمیر کے دوران 26 درختوں اور 10 بجلی کے پولز کی شفٹنگ بھی کی جائے گی۔