ٹکٹ کی تقسیم پر تفصیلی تبادلہ خیال ، شہباز شریف، ڈار، مریم نواز کی بھی شرکت
مری ، لاہور(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیرصدارت گلیات کے علاقہ چھانگلہ گلی میں خصوصی اجلاس ہواجس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈاراور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا اور ٹکٹ کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید،وفاقی وزرا احسن اقبال، خواجہ آصف،خواجہ سعد رفیق،رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی، کیپٹن (ر)محمد صفدر، انوشہ رحمن، ڈاکٹر توقیر شاہ، راشد نصراللہ اور دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف براستہ ایکسپریس وے اسلام آباد سے گلیات پہنچے۔ شہباز شریف مری میں رکے بغیر ڈونگاگلی روانہ ہوئے وزیر اعظم کی آمدکے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔نواز شریف اوروزیراعلی ٰ مریم نواز گزشتہ روزسے چھانگلہ گلی میں قیام پذیر ہیں ۔ انہوں نیگزشتہ دوویک اینڈ بھی چھانگلہ گلی اورڈونگاگلی میں گزارے تھے۔