نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر انتخابات ‘ ملکی صورتحال پرمشاورت

 نواز شریف نے مظفرآباد میں  جلسے کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ‘ مشاورت کا سلسلہ  جاری رکھنے پر اتفاق 
 اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ  خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف نے مظفرآباد میں پارٹی کے جلسے کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی انتخابی مہم اور آئندہ حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے شرکاء   نے ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق متعدد رہنماؤں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کے باعث عوامی سطح پر ہونے والی تنقید کا بھی ذکر کیا اور اس حوالے سے مختلف آراء￿  کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور انتخابی معاملات پر مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔