خواجہ آصف ، مریم نواز کی شرکت ، گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز ہوا،جس میں وزیراعلیٰ مریم نوازاوروزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خصوصی شرکت کی۔ نوازشریف کاکہناتھا کہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ گوجرانوالہ کے لوگوں کا حق ہے جو انہیں بہت پہلے مل جانا چا ہئے تھا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ پراجیکٹ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30کلومیٹر سے زائد طویل ہوگا اورروزانہ 51ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے،40الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں چلائی جائیں گی۔