مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس پنجاب کے تمام محکموں کی کارکردگی کا6 گھنٹے کڑا احتساب

پنجاب نے اپنی حالیہ تاریخ میں پہلی بار 120 ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور کیا ، صوبائی وزراء اور سیکرٹریز نے پراجیکٹس پر اعداد و شمار، ٹائم لائن اور نتائج پیش کردیئے
پنجاب کے 5500 واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل طورپر فنکشنل کردیئے گئے، مسلسل مانیٹرنگ کی جائیگی‘صوبے بھر میں ریلوے پھاٹک پر انڈرپاس اور اوورہیڈ برج بنانے کیلئے سروے رپورٹ طلب
کاشتکاروں کو 43 ارب روپے کے قرضے جاری کردیئے،عوامی خدمت کے اہداف پورے کرنے پر ٹیم  کو شاباش دیتی ہوں، وزراء اور انتظامیہ  کے تعاون کے بغیر اہداف کا حصول ناممکن تھا: مریم نواز 
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں گورننس کا نیا معیار سیٹ کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میںپنجاب کے تمام محکموں کی کارکردگی کا 6 گھنٹے طویل کڑا احتساب کیا گیا۔ پنجاب نے اپنی حالیہ تاریخ میں پہلی بار 120 ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز نے پراجیکٹس پر اعداد و شمار، ٹائم لائن اور نتائج پیش کیے۔ ترقی کی نئی راہیں کھولنے کیلئے تھل ایکسپریس وے پراجیکٹ کا شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایکسپریس وے گودار اور دیگر علاقوں کو ترقی کی سڑک سے ملائے گی۔پنجاب میں 20 ہزار روڈپراجیکٹس سے ذریعے50 ہزار افراد کو باعزت روزگار مل گیا، روزگار سے تقدیر بدلے گی ۔پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 30ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوگی۔100 سال تک چلنے والی خصوصی پلاسٹک سیوریج لائن کا تاریخی منصوبہ شروع ہوگیا ۔پہلے فیز کے 440 ماڈل ویلج دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا۔پنجاب میں یکساں ترقی کیلئے ماڈل ویلج میں ڈرین، پینے کا صاف پانی، پارک اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام سے  1 لاکھ 15 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر شروع ۔پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا سالٹ ویلج قائم کرنے کی منظوری دی۔میڈیسن صنعت، نوکریاں اور جدید ترقی کے نئے دروازے کھولنے کیلئے پنجاب میں پہلا اور منفرد فارماسیوٹیکل زون قائم کرنے پر اتفاق کیاگیا۔اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت پہلے فیز میں قرضوں کی 100فیصد واپسی کا ریکارڈ جمع۔پنجاب میں پہلی بار واسا کے مراکز 5 سے بڑھا کر 19 تک کر دیے گئے ۔ سال کے آخر تک پورے صوبے میں واسا مراکز ہر شہری کو صاف پانی کی سہولت دستیاب کریں گے ۔پہلی بار پنجاب میں پانی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے 1000 ری چارج ویل اور 100 سے زائد  انڈرگراؤنڈ سٹوریج واٹر ٹینک بنائے جائیں‘مریم  نوازشریف نے کہا کہ عوامی خدمت کے اہداف پورے کرنے پر ٹیم پنجاب کو شاباش دیتی ہوں۔ وزراء اور انتظامیہ ٹیم کے تعاون کے بغیر اہداف کا حصول ناممکن تھا۔ برازیل کوپ30میں پاکستانی انکلیوژر میں حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا گیا۔ چند ماہ پہلے چین سے سموگ کنٹرول سیکھنے گئے تھے ، الحمدللہ آج فلپائن ہم سے سموگ کنٹرول سیکھنا چاہتا ہے۔ ماضی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا۔ انڈسٹری لگانے کے لئے دو دو سال کاانتظار کیوں؟ فوری فیصلہ چاہیے۔ ماحولیاتی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے انڈسٹری لگانے کی اجازت دی جائے۔ پنجاب بھر میں کوئی سڑک یا پل ٹوٹا نہیں رہے گا۔