خواتین کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ

 مقدمہ درج ،ہیئر پولیس نے مشرف، سیف بٹ، طاہر اور مظہر کو گرفتار کر لیا 
لاہور (کرائم رپورٹر)ہیئر کے علاقے میں خواتین کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی۔ بھولا پیر دربار پر خواتین اور بچے میلے میں گئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار مشرف اور اس کے ساتھیوں نے خواتین کو ہراساں کیا، منع کرنے پر پہلے تشدد کیا پھر فائرنگ کی۔ پولیس اہلکار مشرف پی سی ون عباس لائن میں تعینات ہے۔ہیئر پولیس نے مشرف، سیف بٹ، طاہر اور مظہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔