لاہور (کرائم رپورٹر)24سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر جمبر نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی بحری ٹیم جمبر نہر پہنچ گئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایدھی ٹیم میں اہلکار اور غوطہ خور شامل ہیں۔ تاحال لاش کی تلاش کے لیے ایدھی ٹیم آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔