واشنگٹن (آئی این پی )باپ نے کروز شپ سے گرنے والی اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا کر اولاد سے محبت کی نئی مثال قائم کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی 14منزلہ بحری جہاز کی چوتھی منزل سے ایک کم عمر لڑکی سمندر میں گرگئی تو اسے بچانے کیلئے لڑکی کے باپ نے بھی سمندر میں چھلانگ لگادی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں باپ بیٹی تقریبا 10 منٹ تک سمندر میں تیرتے رہے اور اس دوران باپ نے اپنی بیٹی کو تھامے رکھا جس کے بعد ریسکیو حکام نے ایک چھوٹی امدادی کشتی کے ذریعے دونوں کو بچالیا اور واپس جہاز پر پہنچا دیا۔