طالبعلم نے نہر میں چھلانگ لگادی، ڈوب کر جاں بحق

شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ میں ورکر زویلفیئر سکول کے طالبعلم نے کیوبی لنک نہر میں چھلانگ لگادی اور ڈوب گیا۔ ریسکیوون ون ٹو ٹو کی غوطہ خور ٹیمیں طالبعلم کو ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔ بتایا گیاہے کہ مقامی آبادی سکندر آباد کارہائشی 14 سالہ محمد عبد آ ورکر ویلفیئر سکول کا طالبعلم ہے ، گزشتہ روز جیسے ہی سکول بس مذکورہ سٹاپ پر کھڑی ہوئی تو عبداللہ نے نہر میں چھلانگ لگادی۔ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طالبعلم کی لاش کی تلاش شروع کردی ،تاہم آخری اطلاعات تک ریسکیوٹیمیں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔