سی سی ڈی کیلئے یونیفارم متعارف کرنے کا فیصلہ

 آسمانی نیلے رنگ کی شرٹ اور گہرے رنگ کی پتلون تجویز،پنجاب حکومت حتمی انتخاب کرے گی 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کو ڈسپلن میں لانے کے لیے یونیفارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ نے فورس کو یونیفارم نہ پہننے کی سختی سے ہدایت دی تھی۔ یونیفارم نہ پہننے کی صورت میں کرپشن اور اختیارات کے تجاوز کا خدشہ تھا، اس لیے حکام نے فورس کے لیے خاص یونیفارم کی تجویز پیش کر دی ہے۔ پنجاب حکومت سی سی ڈی کے لیے یونیفارم کا انتخاب کرے گی۔ آسمانی نیلے رنگ کی شرٹ اور گہرے رنگ کی پتلون کو بطور وردی تجویز کیا گیا ہے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد وردی کا حتمی رنگ اور ڈیزائن سامنے لایا جائے گا۔ سی سی ڈی کے افسران و اہلکار یونیفارم میں کارروائی کریں گے