وارڈنز کیلئے 14 فروری سے نیا یونیفارم

 لاہور کے بعد دیگراضلاع میں یونیفارم تبدیل کر دی گئی ، ای پٹرولنگ گاڑیاں چلنے سے پٹرول کی بچت ہوگی 
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دیدی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں یونیفارم تبدیل ہو گا جبکہ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا اس حوالے سے ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک پٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا جو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی۔حکام نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پٹرول کی لاکھوں روپے کی بچت ہو گی۔