ٹریفک پولیس یونیفارم ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس لاہورکی یونیفارم کو ایک سال بعد ہی دوبارہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکار پہلے والا یونیفارم پہنیں گے،ٹریفک پولیس سفید شرٹ اورنیلی پینٹ کی بجائے بلش گرے یونیفارم پہنے گی۔سابق سی ٹی او اطہر وحید نے ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی تھی اورپولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈنز کو5-5ہزار فراہم کئے گئے تھے۔یونیفارم تبدیلی کے بار ے میں ڈی آئی جی لاجسکٹس اینڈ پروکیورمنٹ کی زیرصدارت اجلاس ہواجس میں اے آئی جی لاجسٹکس، ایس پی آر ایم پی اور ایس پی پی ایچ پی نے شرکت کی۔